ایف بی آرنے فیلڈ فارمشنز سے ریٹائرڈ سرکاری افسران کو الاٹ ہونے والے پلاٹوں پر عائد ٹیکس وصولی کا ریکارڈ طلب کرلیا
منگل 23 دسمبر 2014 19:12
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے فیلڈ فارمشنز سے ریٹائرڈ سرکاری افسران کو الاٹ ہونے والے پلاٹوں پر عائد ٹیکس وصولی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کی طرف سے دی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تمام فیلڈ یونٹس کو سرکاری افسران کو ریٹائرمنٹ پر الاٹ ہونے والے پلاٹوں پرعائد ٹیکسوں اور ان کی وصولی کے بارے میں واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس کے علاوہ ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارش پر ایف بی آر کی تمام سطح کے ملازمین کی تربیت کے لیے جامع پلان متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ افسران کی کارکردگی کی بنیاد پر تقرریوں و تبادلوں کے لیے بھی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) متعارف کرائے جائیں گے۔(جاری ہے)
دستاویز میں بتایا گیا کہ بے حس اور غیرفعال ملازمین کو فیلڈ میں عہدوں پر اس وقت تک تعینات نہ کیا جائے جب تک یہ ملازمین و افسران ٹاسک سے نمٹنے کے لیے مناسب مہارت نہ حاصل کرلیں، اس کے علاوہ ایف بی آر کے امور کو معیاری بنایا جائے اور ایف بی آر کی فیلڈ یونٹس کے ساتھ روابط و کوارڈینیشن کو بھی مضبوط و موثر بنایا جائے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر سے متعلقہ معاملات کے بارے میں موصول ہونے والی شکایت کو نمٹاتے ہوئے اپنی سفارشات دی ہیں جس میں ایف بی آر سے کہا گیا کہ ان سفارشات پر عمل درآمد کریں اور وفاقی ٹیکس محتسب کی انہی سفارشات پر عملدرآمد کیلیے ایف بی آر نے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.