فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے چیئرمین شیخ اعجاز احمد ایم پی اے نے چارج سنبھالنے کے بعد گورننگ باڈی کا اجلاس ستائیس دسمبرکو طلب کرلیا

منگل 23 دسمبر 2014 18:52

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے چیئرمین شیخ اعجاز احمد ایم پی اے نے ایف ٹی اے کے چیئرمین کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے بعد ایف ٹی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس ستائیس دسمبر ہفتے کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او فیصل آباد (ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ) نور الامین مینگل سمیت ایف ٹی اے کے تمام ڈائریکٹرز شرکت کرینگے ۔ شیخ اعجاز احمد کو حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا قبل ازیں اتھارٹی کے چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب خود یا صوبائی وزیر ہاؤسنگ ہوتے تھے ۔

متعلقہ عنوان :