ڈی سی او فیصل آباد نے اپنی ملازمت بچانے کیلئے سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد میں ڈی او سی فیصل آباد کو قربانی کا بکرا بنا دیا ،

شفیع اللہ خان نے فوری چارج چھوڑ کر لاہور روانہ ، انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا

منگل 23 دسمبر 2014 18:49

ڈی سی او فیصل آباد نے اپنی ملازمت بچانے کیلئے سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد ..

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) ڈی سی او فیصل آباد نے اپنی ملازمت بچانے کیلئے سانحہ ناولٹی پل فیصل آباد میں ڈی او سی فیصل آباد کو قربانی کا بکرا بنا دیا ۔ شفیع اللہ خان نے فوری چارج چھوڑ کر لاہور روانہ ہوگئے انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں آٹھ دسمبر کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آمد کے موقع پر جو ہنگامہ آرائی مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان ہوئی اور اس ہنگامہ آرائی کے دوران تحریک انصاف کے کارکن حق نواز فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اس واقعہ کا مقدمہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ، ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل ، رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار ، وزیر مملکت عابد شیر علی سمیت تین سو افراد کیخلاف تھانہ سمن آباد میں مقدمہ درج ہوا تھا جس میں پولیس اب تک سات ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اس واقعہ کے ذمہ افراد رانا ثناء اللہ اور ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل کو ٹھہراتے ہوئے ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد شہر میں ہڑتال اور عمران خان کی آمد سے پہلے جو اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے تھے جس میں ڈی سی او کے علاوہ ممبران صوبائی اسمبلی اور پولیس افسران شریک تھے اس اجلاس کی تمام خفیہ رپورٹس تحریک انصاف کی قیادت کو ملتی رہی جس پر حکومت نے ڈی سی او فیصل آباد کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اس دوران ڈی سی او فیصل آباد نے اپنی صفائی پیش کرتے ہوئے سارا ملبہ اپنے ڈی او سی شفیع اللہ خان پر ڈال دیا اور کہا کہ وہ اس کارروائی کی تمام رپورٹ تحریک انصاف کی قیادت کو دیتے رہے ہیں جبکہ شفیع اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلہ میں بالکل لاعلم ہیں اور حلف دینے کیلئے تیار ہیں کہ میں نے آج تک ملازمت کے دوران کبھی بھی بددیانتی نہیں کی شفیع اللہ خان سی ایس پی افسر تھے وہ فیصل آباد اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر بھی رہ چکے تھے ان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان سے تھا

متعلقہ عنوان :