مہمند ایجنسی ، سانحہ پشاور کے خلاف تحصیل خویزئی کے آٹا بازار میں احتجاجی مظاہرہ و جلسہ

منگل 23 دسمبر 2014 18:47

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) مہمند ایجنسی ، سانحہ پشاور کے خلاف تحصیل خویزئی کے آٹا بازار میں احتجاجی مظاہرہ و جلسہ۔ مظاہرین کا پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی واک۔ دہشت گردی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہمند ایجنسی تحصیل خویزئی کے آٹا بازار میں خویزئی آمن کمیٹی، عوام اور قبائلی عمائدین کا ایک مشترکہ احتجاجی جلسہ ہوا جس سے ملک مہراب دین، ملک یوسف، ملک لعل حبیب، ملک صاحب رو اور ملک فضل خالق نے شدید الفاظ میں سانحہ پشاور کی مذمت کی۔

اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کرنا کہا کا جہاد ہے اس واقعہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کو پوری دنیا میں بد نام کیا گیا۔ جلسہ کے بعد سینکڑوں مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی واک کیا اور دہشت گردی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور پاک فوج کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :