مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں آتشزدگی سے حمام جل کر خاکستر۔ ہزاروں ..
تازہ ترین : 1

مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں آتشزدگی سے حمام جل کر خاکستر۔ ہزاروں روپے کا نقصان

مہمند ایجنسی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء )مہمند ایجنسی، ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں آتشزدگی سے حمام جل کر خاکستر۔ ہزاروں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی ہیڈ کوارٹر غلنئی بازار میں رات 11 بجے حمام میں بجلی کی سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔ جس سے حمام میں موجود ہزاروں روپے کا سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔ فائر بریگیڈیر نہ ہونے کی وجہ سے مقامی انتظامیہ کے واٹر ٹینکر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے بازار مزید نقصان سے بچ گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/12/2014 - 18:47:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں