مہمند ایجنسی، لوئر مہمند میں سرچ آپریشن، جھڑپ کے دوران 6 عسکریت پسند مارے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 18:40

مہمند ایجنسی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) مہمند ایجنسی، لوئر مہمند میں سرچ آپریشن، جھڑپ کے دوران 6 عسکریت پسند مارے گئے۔ لاشوں کی شناخت نہ ہونے کی وجہ سے امانتاً دفنا دیئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات لوئر مہمند کے علاقہ ہلکی گنداؤں کے قریب عمر بانڈہ میں سوات سکاؤٹس کا سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں 6 عسکریت پسند مارے گئے جنہیں شناخت کیلئے ہیڈ کوارٹر لائے گئے۔ لاشوں کی شناخت نہ ہونے کی بنا پر یکہ غنڈ کے مقامی قبرستان میں امانتاً دفنا دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :