سیکورٹی پلان،حسا س اضلاع کے ڈی پی اوز 48 گھنٹوں میں تبدیل کرنے کی سمری تیار،

آئی جی کی لسٹ پر عدم اعتماد،وزیر اعلیٰ پنجاب نے 25 پولیس افسران کے انٹرویو کر لئے،ذرائع

منگل 23 دسمبر 2014 18:40

سیکورٹی پلان،حسا س اضلاع کے ڈی پی اوز 48 گھنٹوں میں تبدیل کرنے کی سمری ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر ،سانحہ پشاور اور دہشت گردوں کو دی جانے والی پھانسیوں کے بعد دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نئے سیکورٹی پلان کے تحت حسا س قراد دئیے جانے والے اضلاع کے ڈی پی اوز کو 48 گھنٹوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر فوری عمل درآمد کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے قابل افسران کی لسٹ مانگی تھی تاہم بھجوائی گئی لسٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے 25 سے زائد سینئر اور جونیئر پولیس افسران کے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں جن کو آئندہ 48 گھنٹوں میں مختلف اضلاع میں بطور ڈی پی او لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ہر ضلع سے تین نام مانگے گئے تھے جن میں سے کسی ایک نام کو فائنل کرنا تھا تاہم ضلع اوکاڑہ،خانیوال،قصور،ساہیوال،سیالکوٹ،جھنگ اور رحیم یار خان کے ڈی پی اورز کو فوری طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں کسی اتنظامی عہدے پر کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی۔

متعلقہ عنوان :