وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار کو محدود کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی وزارت قانون نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

منگل 23 دسمبر 2014 18:38

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار کو محدود کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی وزارت قانون نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزارت قانون نے انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت عالیہ کے جسٹس شاہد کریم نے وفاقی ٹیکس محتسب کو بجلی اور سوئی گیس کے خلاف صارفین کی جانب سے آنے والی شکایات پر کاروائی سے روکنے کا حکم صادر کیا جو کہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ عدالت عالیہ کو وفاقی محتسب کے خلاف آنے والی کسی بھی درخواست پر اختیار سماعت ہی حاصل نہیں۔عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے سے عام صارفین سستے اور فوری انصاف کے حصول سے محروم کر دئیے گئے۔اپیل میں عدالت عالیہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :