ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی ، میرٹ اور پراگر س پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اسد قیصر،
ترقیاتی منصوبوں اور صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں سے لوگوں کی امید یں وابستہ ہوجاتی ہیں ،سپیکر صوبائی اسمبلی کے پی کے
منگل 23 دسمبر 2014 18:31
پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ترقیاتی منصوبوں کے اجراء اور زیر تکمیل منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے سے متعلق سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان، قومی تعمیر نو کے محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی اجلاس میں سی اینڈ ڈبلیو ، ایریگیشن ، پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور تعلیم کے علاوہ مختلف محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں صوبے بالخصوص صوابی کے ہر منصوبے پر کام کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتارپر اپنے عدم اطمینا ن کا اظہار کرتے ہوئے اسے تیز تر کرنے اور کوالٹی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کوالٹی ، میرٹ اور پراگر س پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ وہ خدمت کے ایک جذبے کے تحت میدان میں اترے ہیں اور انہوں نے ہر جگہ اپنا یہ پیغام پہنچایا ہے کہ روپے پیسے کا شوق رکھنے والے کہیں اور جاسکتے ہیں سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہوں نے یا ان کے خاندان کے کسی بھی فرد نے آج تک سرکاری ٹھیکوں میں مداخلت یا سفارش نہیں کی انہوں نے اجلاس میں یہ بات زور دیکر کہی کہ اگر کوئی غیرضروری ڈیمانڈ کرے تو اس کی نشاندہی کی جائے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں اور صنعتوں کے فروغ سے بیروزگاری پر کسی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبوں سے لوگوں کی امید یں وابستہ ہوجاتی ہیں سپیکر اسدقیصر نے کہا کہ صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کے لئے سنجیدہ اور انتھک کاؤشیں کی جارہی ہیں اور اس بارے میں کئی ایک عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ افسروں کے پاس اتھارٹی ہے اور وہ ملک کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں انہوں نے کہا کہ ہم نئی نسل کے لئے ایسے پاکستان کے خواہاں ہیں جس میں ملازمت کے مواقع اور امن ہو ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.