جماعت اسلامی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکو مت کا مکمل ساتھ دیں گی ،بحر اللہ خان
منگل 23 دسمبر 2014 18:31
پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور کا سانحہ اُمت مسلمہ کے چودہ سو سالہ تاریخ کا بدترین واقعہ ہے ۔جماعت اسلامی اِس کی پُر زور مذمت کر تی ہے یہ بات جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے سیا سی کمیٹی کے سیکرٹری بحر اللہ خان نے اپنے رہائش پر سنےئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اُنہوں نے کہا کہ اسلام عیسایت ،بدھ مت ،ہندومت ،یہودیمذھب خطا کہ دُنیا کہ کسی مذھب میں بھی اِس قسم کی بربریت اور سفاکانہ طریقے سے معصوم بچوں پر حملہ کی اجازت نہیں دیتی ۔
جماعت اسلامی نے ہمیشہ دہشت گردی چاہے وہ ریا ستی ہو یا غیر ریاستی اُن کے خلاف آواز اُٹھا یا ۔اُنہوں نے کہا کہ پشاور واقعہ میں جو گروپس ملوث ہے اُن کا کندھار میں بھارتی کنسلیٹ میں نرنیدر مودی کی ایک ملٹری نمائندے سے 10 دِن پہلے ملاقات اِس امر کا کُھلا ثبوت ہے کہ اِس واقع میں انڈیا انٹلجنس ایجنسیاں ملوث ہے ۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ پشاور کے واقعہ میں آرمی سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کا بروقت ایکشن قابل تحسین ہے اِس ایکشن کے نتیجے میں ایک ہزار بچوں کی جانیں محفوظ ہو گئی ۔
اِس وقت پشاور میں مختلف طریقوں سے ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف ویسٹ سپرنگ کمپلینٹ شروع ہے مختلف قسم کی افواہیں پھیلائیں جارہی ہے۔پشاور کے لوگوں سے جماعت اسلامی کے رہنما بحر اللہ خان نے اپیل کی کہ وہ اِس قسم پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنے ۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی طرف سے پشاور میں شہداء امن قومی کانفرنس یک جنوری کو بُلا کر قوم کو دہشت گر دی کے خلاف متحد کر نے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ۔صوبائی سیکرٹری سیاسی اُمور بحر اللہ خان کے سربر اہی میں قایم رابطہ کمیٹی آج سے سیا سی جماعتوں کے ٹاپ لیڈر شپ کو کانفرنس میں دعوت دینے کے لئے آغاز کریگا ۔اِس کانفرنس میں جمعیت العلماء اسلام (ف) ،عوامی نیشنل پارٹی ،تحریک انصاف ،پاکستان مسلم لیگ (ن) ،پاکستان مسلم لیگ (ق) ،پاکستان پیپلز پارٹی ،قومی وطن پارٹی ،ملی عومی پارٹی ، جمعیت العلماء پاکستان ،کے علاوہ شہید طلبہ کے والدین نامور شخصیات ،سول سوسائٹی کے رہنما اور تاجر برادری کے رہنماؤں کو دعوت دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.