کر سچن کمیونٹی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سوگ میں کرسمس سادگی سے منایا

منگل 23 دسمبر 2014 18:26

پشاور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی کر سچن کمیونٹی نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سوگ میں کرسمس سادگی سے منایا اور شہدائے پشاور کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا ۔پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور میں کرسچن کمیونٹی کے زیراہتمام کرسمس کو انتہائی سادگی سے منعقد کرکے آرمی پبلک سکول کی شہداء کیلئے دعائیہ کا خصوصی اہتمام کیا ۔

اس موقع پر شرکاء نے ملک کی ترقی اورسلامتی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی،جبکہ شہید بچوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے شمعیں روشن اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کیساتھ ساتھ پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی۔دعائیہ تقریب میں دیگر کرسچن کمیونٹی کی رہنماؤں سمیت خیبر پختونخواباکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عطرت نذیر بھٹی اور کشیر تعدادمیں خواتین ،بچوں اور بچیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں بچوں نے آمن کے حوالے سے ٹبلوبھی پیش کی ،جسکے حاظرین نے بے حد سراہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی سے نجات کیلئے ضروری ہے کہ ہمیں اتفاق و اتحاد کی رسی کو مضبوطی سے تھامے اور مختلف گروہوں میں بٹے رہنے کے نجائے ایک پاکستانی قوم بن کررہناچاہئے ۔مقررین نے کہا کہ سانحہ پشاورنے دنیا بھر کی اقوام اور مذاہب کے پیروکاروں کو دہلا کر رکھ دیا ہے تمام مذاہب کو ماننے والوں نے اس سانحہ کا سوگ منایا ہے جو انسانیت سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔تقریب کے آخر میں کرسمس کا کیک کاٹاگیااور بچوں وبچیوں میں کیش تقسیم کئے ۔