تھر میں غذائی قلت پی آر ایف کے تحت ریلیف دسترخوان لگانے کی تیاریاں،

حلیم عادل شیخ کی ہدایت پر مٹھی ،اسلام کوٹ اور تھر کے مختلف گوٹھوں میں ریلیف دسترخوان لگائیں جائیں گے

منگل 23 دسمبر 2014 18:24

کراچی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ سندھ کے صدروPRFکے چیئرمین حلیم عادل شیخ کی ہدایات پر پانی کے ٹینکروں اور امدادی سامان کو تقسیم کرنے کے بعد ریلیف دستر خوان لگانے کی تیاریاں ،سابق صوبائی وزیر ریلیف حلیم عادل شیخ نے مٹھی ،اسلام کوٹ اور تھر کے مختلف گوٹھوں میں PRFکے تحت غذائی قلت کا شکار لوگوں کی بھوک مٹانے کے لیے ریلیف دستروخوان لگانے کا حکم دے دیا ، اس سلسلے میں تھر پارکر روانہ ہونے والے حلیم عادل شیخ کے قافلے میں PRFکے جلدی امراض اور چائیلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ز ادوایات ،صاف پانی کے ٹینکرز ،بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر کمبل ،رضائیاں ،بچوں کے گرم کپڑے اور غذائیت کا سامان بھی ساتھ ہیں ،کراچی ٹیپو سلطان روڈ پر واقع PRFکے مرکزی دفتر سے روانگی سے قبل میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ،رواں میں بھوک سے مرنے والے بچوں کی تعداد سو کے قریب ہوچلی ہے ،مگر سندھ کے نام نہاد حکمران تھر پر سیاست بند کرکے عملی اقدامات شروع کرنے سے گریزاں ہیں ،میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ سردیاں بڑھی تو بچوں کی اموات میں اضافہ ہوگا اور ایسا ہی ہوا ہے،اس وقت بھی سندھ حکومت نے اگر اس کا سدباب نہ کیاتو بھوک سے مرتے بچوں کی اموات میں اضافہ ہوگایہاں تھرمیں 300کے قریب گھروں والے مقامات پر بھی ایک پانی کا ٹیوب ویل موجود نہیں ہے ،لوگوں کو سینکڑوں میل کا پیدل سفر کرکے اپنے لیے پانی لانا پڑتا ہے اس سلسلے میں ہم نے کئی ماہ سے پانی کے ٹینکروں کی مدد سے متاثرہ گوٹھوں میں پانی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے لیے میں خود بھی تھر پار کے کئی دورے کرچکا ہوں ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہاکہ حکمران جانتے ہیں کہ ان کے نیچے کام کرنے والی انتظامیہ نااہل ہے اور ان میں کرپشن کا زہر عام ہے جس کی وجہ سے جو امداد متاثرین تک پہنچائی جاتی ہے وہ انتظامیہ یا تو تقسیم نہیں کرتے یا پھر آپس میں بانٹ لی جاتی ہے جبکہ تھر میں اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران سندھ حکومت کا دکھاوے کا گڈگورننس کابول بالا کرنے کے لیے جعلی تصاویر کے ذریعے تشہیری مہم چلاتے رہتے ہیں تاکہ عوام یہ سمجھے کہ سندھ حکومت کس قدر ایمانداری سے مستحقین کی مدد کررہی ہے، پی آر ایف کے قافلے میں لیگی رہنما فریدہ لغاری ،ڈاکٹر روبینہ ،ڈاکتر قیصر جان شیر جونیجو،شیخ اقبال ، جاوید اقبال ،ماہ گل ،کیپٹن ندیم علی لاکھو ،وقار لاکھو،صدام قمبر بھی ساتھ تھے ۔

متعلقہ عنوان :