صحافت آج کے دور میں انتہائی موثر، طاقتور شعبہ ہے، شمس الرحمن سواتی،

صحافی معاشرے کے پڑھے لکھے ، باخبر افراد ہیں، تواتر کیساتھ تنظیموں کے انتخابات خوش آئند عمل ہے، امیر جماعت اسلامی راولپنڈی

منگل 23 دسمبر 2014 18:18

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی شمس الرحمان سواتی نے کہا ہے کہ صحافت آج کے دور میں انتہائی موثر اورطاقتور شعبہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اس کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزراولپنڈی پریس کلب میں کرائم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کے نو منتخب صدر صداقت علی نائب صدر خالد چوہدری جنرل سیکرٹری یاسر حکیم جوائنٹ سیکرٹری رضوان قاضی فنانس سیکرٹری عامر سعید عباسی سیکرٹری اطلاعات حفیظ خان آفس سیکرٹری خادم بُٹر اور گورننگ باڈی کے ارکان عمران اصغر عامر عباسی واصف چوہدری سردار ممتاز فیصل کمال پاشا اللہ داد صدیقی ارشد فاروق عمران قریشی اور ظاہر شاہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات ملک محمد اعظم اور شعبہ آئی ٹی کے سربراہ انعام الحق اعوان بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے نومنتخب عہدیداران کو اسلامی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔شمس الرحمان سواتی نے کہا کہ جمہوری اور صاف ستھرے طریقے سے انتخاب دیگر تنظیموں کے لیے بھی ایک اچھی مثال ہے۔صحافی ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باخبر افراد ہیں۔ تواتر کے ساتھ ان کی تنظیموں کے انتخابات ایک خو ش آئند عمل ہے۔ شمس الرحمان سواتی نے کرائم کورٹ رپورٹرزایسوسی ایشن راولپنڈی کے نو منتخب عہد یداروں کو جماعت اسلامی کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آئیے معاشرے میں پھیلی ہوئی خرابیوں  منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصرکے خلاف مل کرجہاد کریں ۔

متعلقہ عنوان :