پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا فیلو منتخب کر لیا گیا

منگل 23 دسمبر 2014 17:54

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز کا فیلو منتخب کر لیا گیا ہے۔ اکیڈمی عرصہ 61 سال سے سائنس و تحقیق کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے اور ان کا کام توانائی، انجنئیرنگ، منیجمنٹ اور بائیوٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں پالیسی سازوں کو عالمانہ دستاویزات فراہم کرنا ہے۔

وائس چانسلر مزکورہ لسٹ میں شامل ہونے والے پاکستان کے 89 ویں سانسدان ہے اور ان کو اکیڈمی کی لائف ٹائم فیلو شپ دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان اکیڈمی آف سائنسز اسلام آبادکے نو منتخب صدر اور پاکستان میں بائیوٹیکنالوجی کے بانی ڈاکٹر انور نسیم ( ستارہ امتیاز) کی زیر قیادت وفد نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان سے ملاقات کی اور ان کو اکیڈمی کا فیلو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ کوہاٹ یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے فیکلٹی آف بائیولاجیکل سائنسز ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری بھی تھے۔اس موقع پر وفد سے سب سے پہلے سانحہ آرمی پبلک سکول کے متاثرین کے لئے اجتماعی دعا کرائی۔ اس موقع پر نو منتخب صدر نے کہا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے ان کی اکیڈمی کی تمام تر سہولیات یہاں کے طلبہ اور سائنسدانوں کو مہیا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس صوبے نے علم و دانش کے میدان میں کئی سپوت پیدا کئے اور علم دشمن قوتوں سے فتح حاصل کرنے کے لئے عین ضروری ہے کہ ملک میں تعلیم کا بول بالاکیا جائے۔ ڈاکٹر انور نسیم نے کہا کہ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رسول جان کا نام نامور سائندانوں میں ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی حدمات کو پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں استعمال میں لائی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :