سانحہ پشاور کو آٹھ روز گزرنے کے باوجود ملک میں تاحال سوگ کی فضاء بر قرار

منگل 23 دسمبر 2014 17:53

پشاور/لاہور/اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) سانحہ پشاور کو آٹھ روز گزرنے کے باوجود ملک میں تاحال سوگ کی فضاء بر قرار ہے ،پشاور سمیت ملک بھر میں عوام کی طرف سے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی ،انکی یاد میں پھول رکھنے اور شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کے قتل عام کو آٹھ روز گزرنے کے باوجود اسکے زخم تاحال تازہ ہیں ۔

پشاو رسمیت ملک بھر میں فضا بدستور سوگوار ہے ۔

(جاری ہے)

لوگوں کی بڑی تعداد نم آنکھوں اور بوجھل دل کے ساتھ آرمی پبلک سکول جوق در جوق پہنچ رہی ہے ، شہری سکول کے احاطے میں شہدا ء کی یاد میں شمعیں روشن کر رہے ہیں اور پھول بھی رکھ رہے ہیں ۔ سکول آنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے ۔ اس موقع پر سکول کی سکیورٹی کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پشاور کے علاوہ ملک بھر میں بھی سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور انکی یاد میں پھول رکھنے اور شمعیں روشن کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :