گورنرخیبرپختونخوا سے کوآرڈی نیٹروزیراعظم ماروی میمن کی ملاقات، مختلف امور پر ..
تازہ ترین : 1

گورنرخیبرپختونخوا سے کوآرڈی نیٹروزیراعظم ماروی میمن کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)کوآرڈی نیٹربرائے وزیراعظم محترمہ ماروی میمن نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔ وہ کچھ دیرگورنرکے ساتھ رہیں اور مختلف امور پرگفتگو کی۔اس موقع پر آرمی پبلک سکول پشاور میں حال ہی میں دہشت گردوں کے حملے کے افسوسناک واقعے پر غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کے احساسات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے اپنی جانب سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا۔

دریں اثناء اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے گورنر سردار مہتاب احمدخان نے کہاکہ اس المناک واقعے کی بناء پر وطن عزیز کے ہر حصے کے عوام دکھی ہوئے ہیں اور ان کی جانب سے اخوت وبرادرانہ جذبات کا اظہاریقینا ہمارے لئے بحیثیت قوم خاص طور پر متاثرہ خاندانوں کیلئے حوصلے کاباعث ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 23/12/2014 - 17:50:45

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :