ماوٴں کی گودیں اجاڑنے والے سفاک قاتل عبرتناک سزا کے مستحق ہیں‘ شہبازشریف

منگل 23 دسمبر 2014 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے ایک انتہائی نازک دور سے گزررہا ہے ،پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ،ماوٴں کی گودیں اجاڑنے والے سفاک قاتل عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے عہدیداران کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا وقت آگیا ہے ۔شہیدوں کی قربانی کے طفیل پوری قوم دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کے خلاف متحد ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہماری آئندہ نسلوں کی بقاء کی جنگ ہے ۔پاکستان کو قائم و دائم رکھنے کیلئے یہ جنگ ہر قیمت پر جیتیں گے اورمیرا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم اس جنگ میں سرخرو ہوگی۔