Live Updates

تحریک انصاف کا 17 جنوری کو جلسے کا فیصلہ

منگل 23 دسمبر 2014 17:47

تحریک انصاف کا 17 جنوری کو جلسے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 جنوری کو اسلام آباد میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی کی سینٹرل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 17 جنوری کو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی۔

(جاری ہے)

اس جلسے کو پی ٹی آئی کنونشن کا نام دیا گیا ہے جس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان ان کارکنان کا شکریہ ادا کریں گے، جنھوں نے اسلام آباد دھرنا کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

چونکہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا تھا اور یہاں سے ان کی کافی یادیں واستہ ہیں، لہذا سینٹرل کمیٹی کے اراکین کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ سترہ جنوری کا جلسہ ڈی چوک پر ہی کیا جائے۔ زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ تحریک انصاف کا سترہ جنوری کا جلسہ ڈی چوک پر ہی ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :