حیدرآباد اور فیصل آباد کی جیلوں میں سات دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 17:41

حیدرآباد/ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) حیدرآباد اور فیصل آباد کی جیلوں میں سات دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں،جس کے بعد کسی بھی وقت تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سزائے موت کے مزید 7 مجرم حیدرآباد سینٹرل جیل میں بند ہیں جن میں تین دہشت گردوں کے ڈیتھ وارنٹ جیل انتظامیہ کو مل گئے۔

اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

شاہسوار اور صابر بلوچ 1998میں تربت طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں ملوث تھے، جبکہ سلیم مسیح نے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسر کی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔اْدھر ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد میں بھی مزید چار دہشت گردوں کے موت کے پروانے انتظامیہ کو مل گئے، سزا پر عملدرآمد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مشرف حملہ کیس کے دو مجرم نواز علی اور غلام نبی جبکہ راول پنڈی بینک حملہ کیس کے دو مجرموں مشتاق احمد اور عبدالمالک کو کسی بھی وقت پھانسی دے دی جائیگی۔بہاولپور جیل میں راولپنڈی بم دھماکے کے مجرم محمد نواز کو پھانسی دینے کی تیاری مکمل ہے، ڈیتھ وارنٹ موصول ہوتے ہی سزائے موت پر عملدرآمد ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :