ملک میں موجود مدارس کی غیر ملکی امداد کو بند کیا جائے ‘ایم کیو ایم

منگل 23 دسمبر 2014 17:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں موجود مدارس کی غیر ملکی امداد کو بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل نے مدارس کی غیرملکی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے مدارس کو دی جانے والی غیرملکی امداد کی تفصیلات فراہم کرکے پہل کرنی چاہیے۔

نسرین جلیل نے کہاکہ جبران ناصراور ایم کیوایم کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبد العزیز کے خلاف ایف آئی درج کرنے کے بعد مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں سانحہ پشاور کے بعد ہونے والے سینیٹ کے اس اجلاس میں پشاور حملے پر افسوس کا بھی اظہار کیا گیا۔