سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں مسیح برادری کیلئے کرسمس بازار سجا دیئے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں مسیح برادری کیلئے کرسمس بازار سجا دیئے گئے ہیں یہ بازار کل 25 دسمبر تک اشیائے خوردونوش سستے نرخوں فراہم کرینگے جس پر حکومت پنجاب نے خصوصی سبسڈی دی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سرگودھا خوشاب‘ میانوالی‘ بھکر اور پنجاب بھر کے دیگر اضلاع میں مسیحی برادری کیلئے خصوصی بازار لگانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے جس پر ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے یونیورسٹی روڈ سمیت دیگر مقامات پر لگائے جانیوالی سستے بازاروں کا دورہ کیا اور وہاں پر فراہم کی جانیوالی سکیورٹی کیساتھ ساتھ اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا۔

متعلقہ عنوان :