سرگودھا : وزارت ریلوے نے ملکوال سے براستہ سرگودھا کراچی تک چلانے کیلئے سپر ایکسپریس کی جائزہ رپورٹ طلب کرلی

منگل 23 دسمبر 2014 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) وزارت ریلوے نے ملکوال سے براستہ سرگودھا کراچی تک چلانے کیلئے سپر ایکسپریس کی جائزہ رپورٹ طلب کرلی ہے ریلوے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونیوالی ڈی ایس میٹنگ میں ڈی ایس راولپنڈی منور خان نے اپنی جائزہ رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ ملکوال سے براستہ پھلروان‘ بھلوال‘ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ ملتان اور کراچی جانیوالی سپر ایکسپریس کو ترجیحی بنیادوں پر چلایا جائے گزشتہ روز وزارت ریلوے نے سرگودھا ریلوے آفس سے سپر ایکسپریس ٹرین کی مفصل رپورٹ طلب کی ہے قوی امکان ہے کہ نئے سال 2015ءء کے پہلے ماہ جنوری میں اس ٹرین کو دوبارہ بحال کردیا جائیگا جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کرینگے۔

متعلقہ عنوان :