لاہور سے تعلق رکھنے والی سینئر تجربہ کار ڈاکٹر نے سرگودھا ڈی ایچ کیو میں بطور ایم ایس تعینات ہونے سے انکار کردیا

منگل 23 دسمبر 2014 17:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) لاہور سے تعلق رکھنے والی سینئر تجربہ کار ڈاکٹر نے سرگودھا ڈی ایچ کیو میں بطور ایم ایس تعینات ہونے سے انکار کردیا ‘ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے دو ڈاکٹروں نے پھر ایم ایس تعینات ہونے کیلئے اراکین اسمبلی کے گھر ڈیرے ڈال لئے ذرائع کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں 24 بچوں کی اموات پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ڈاکٹر محمد اقبال سمیع کو معطل کردیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ سیٹ خالی چلی آرہی ہے حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ بچوں کی اموات کے سانحہ کے بعد سرگودھا سے تعلق رکھنے والے کسی بھی ڈاکٹر کو بطور ایم ایس تعینات نہیں کیا جائیگا ذرائع کے مطابق سروسز ہسپتال کی سینئر لیڈی ڈاکٹر ریحانہ کی تعیناتی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی لیکن لیڈی ڈاکٹر نے بطور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عرفان فرید اور کیپٹن (ر) شیخ نعیم ایک مرتبہ ایم ایس کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں قوی امکان ہے کہ اگر حکومت نے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کو ایم ایس کا چارج دیا تو اس میں ڈاکٹر عرفان فرید سرفہرست ہونگے ‘ ڈاکٹر شیخ نعیم اسوقت مولا بخش ہسپتال میں ایم ایس کے فرائض انجام دے رہے ہیں انہیں یہاں مقامی رکن قومی اسمبلی کی سفارش پر لگایا ہوا ہے دونوں ڈاکٹروں نے ایم ایس ڈی ایچ کیو تعینات ہونے کیلئے اراکین اسمبلی کے گھر ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :