حکومت کا صوبہ بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور لدی ہوئی ٹرالیوں پر ریفلیکٹر ..
تازہ ترین : 1

حکومت کا صوبہ بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور لدی ہوئی ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگانے کا فیصلہ

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) حکومت نے صوبہ بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور لدی ہوئی ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کے مطابق شدید دھند اور کریشنگ سیزن کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں چلنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں‘ لدی ہوئی گنے کی ٹرالیوں سمیت دیگر وہیکلز پر ریفلیکٹر اسٹکر لگانے کے فیصلہ پر عملدرآمد کرائیں تاکہ شدید دھند میں حادثات سے بچا جاسکے۔

وقت اشاعت : 23/12/2014 - 17:35:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎