نرسنگ میڈیکل کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،مسز منیرا علی

منگل 23 دسمبر 2014 17:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)نرسنگ میڈیکل کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل جہاد ہے نرسنگ کے شعبہ سے وابستہ افراد اس دنیا میں بھی لوگوں کے دلوں میں مقام پاتے ہیں اور آخرت میں بھی انسانیت کی خدمت کا صلہ انہیں ملتا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان نرسنگ کونسل کی انسپکیشن ٹیم کی ممبرمسز منیرا علی ،نرسنگ انسٹرکٹر تبسم پرویز نے گزشتہ روز کالج آف نرسنگ کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کے انسپکیشن کے موقع پر کیا اس موقع پر وائس پرنسپل/کمانڈنٹ کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بریگیڈئیر زاہد حمید،کمانڈنٹ سی ایم ایچ کوئٹہ کینٹ بریگیڈئیر جنید،ڈی ایم ایس (DMS)لاگ بریگیڈ ئیر حبیب الرحمن،پرنسپل نرسنگ کالج لیفٹیننٹ کرنل کوثر حبیب ودیگر کالج ٹیچنگ اسٹاف اور انسٹرکٹرز بھی موجود تھے اس موقع پر انسپکیشن ٹیم ممبران نے کالج آف نرسنگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولیات اور نظم وضبط کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ مریض کی دیکھ بھال اور اسکے ہسپتال میں داخلے اور بیماری سے تندرستی تک کے تمام مراحل میں نرسز کا اہم کردار ہوتا ہے میڈیکل کا شعبہ انتہائی احساسیت کا حامل ہوتا ہے اس میں ذرا سی کوتاہی مریض کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے اس شعبے سے وابستہ افراد مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نرسزکو مریض کے ساتھ نرم مزاجی کے ساتھ پیش آنا چاہیے تاکہ مریض کی جسمانی کے ساتھ دماغی تربیت ہوسکے انہوں کالج میں زیر تعلیم طالبات سے مختلف سوالات کئے جسکے حوصلہ افزاء جوابات دیئے گئے انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پیشہ کے ساتھ ایمانداری کریں اوردل لگاکر محنت کریں تاکہ مستقبل میں آپ ایک اچھی نرس ثابت ہوکر انسانیت کی خدمت کرکے معاشرے میں اعلیٰ مقام حاصل کریں بعدازاں انسپکیشن ٹیم ممبران نے کوئٹہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کینٹ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل پروفیسر ارباب عبدالودود اور وائس پرنسپل/کمانڈنٹ بریگیڈئیر زاہد حمید نے انہیں کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور تفصیلاً بریفنگ دی ٹیم ممبرا ن نے کالج میں کوالٹی ایجوکیشن ، جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ سہولیات پر مسرت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل اور نرسنگ کا شعبہ ایک ہی تصویرکے دو رخ ہیں انہوں نے کالج کے سربراہ،فیکلٹی ممبران،انتظامیہ اوردیگر اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔