جماعت اسلامی کی صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ودیگر کی سردارقیصرخان ترین کے انتقال پر اہلیخانہ سے تعزیت

منگل 23 دسمبر 2014 17:27

لورالائی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کی صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ ، لورالائی کے امیر حاجی عبدالکریم کدیزئی ، حاجی عبدالباری ناصر، حاجی عبدالسلام نے دکی جاکرسردارقیصرخان ترین کے انتقال پر ان کے چچاسردارمعصوم خان ترین ،سردار اسرارخان ترین سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی انہوں نے مرحوم کی سیاسی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔

متعلقہ عنوان :