نیا سال تبدیلی کی خوشخبری لائے گااور ہم کاروباری برادری کو انکاکھویا ہوا مقام دلوائینگے، افتخار علی ملک

منگل 23 دسمبر 2014 17:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سارک چیمبر کے نائب صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چئیرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، سرپرست میاں زاہد حسین ، ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چئیرمین ایس ایم نصیر اور ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار میاں ادریس نے کہا ہے کہ انھیں اکثریت کا اعتماد حاصل ہے اور الیکشن کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

نیا سال تبدیلی کی خوشخبری لائے گااور ہم کاروباری برادری کو انکاکھویا ہوا مقام دلوائینگے۔تاجروں کو لاٹھی سے ہانکنے کا زمانہ گیا اب فیصلے ڈرائنگ روم کے بجائے مشاورت ہونگے اور ذمہ داری، جوابدہی و احتساب کے کلچر کو فروغ دیا جائے گامخالفین کو منہ چھپانے کی جگہ بھی نہیں ملے گا۔انھوں نے یہ بات چیمبروں کے گروپ لیڈرز کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 29دسمبر کو ایف پی سی سی آئی میں آپریشن کلین اپ ہو گا جس کے نتیجہ میں قبضہ مافیا، کرپشن، اقرباء پروری اور دیگر برائیوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔حکومت کی کوششوں اور فوج کی قربانیوں کے سبب جنوری میں زرمبادلہ کے ذخائر پندرہ ارب ڈالر سے تجاوز کر جائینگے جبکہ امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئے گی جو تاجروں کے چہرے پر مسکراہٹ لائے گی۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنی جیب میں ڈالنے کے بجائے عوام کو منتقل کرنے کی عوام دوست پالیسی سے عوام کا اعتماد بڑھا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر منور مغل ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ انکی بے وقت رحلت کا افسوس ہے مگر انکا مشن جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر اسلام آباد چیمبر کے گروپ لیڈر عبدالرؤف، جنوبی پنجاب کے چیمبروں کے گروپ لیڈر شیخ تنویر، سیالکوٹ چیمبر کے ریاض الدین شیخ، گجرانوالہ چیمبرکے شیخ نسیم، راولپنڈی چیمبر کے شیخ شبیر، ہری پور چیمبر کے عاطف اکرام شیخ، خیبر پختونخواہ چیمبر کے الیاس بلور، مردان چیمبر کے نسیم الرحمان، سرگودھا چیمبر کے عامر عطا باجوہ، چکوال چیمبر کے ظفر بختاوری، کوئٹہ چیمبر کے غلام فاروق، سندھ کے چیمبروں کے گروپ لیڈر ممتاز شیخ، اسلام آباد ویمن چیمبر کی ثمینہ فاضل، لاہور ویمن چیمبر کی ڈاکٹر شہلا، ملتان ویمن چیمبر کی معصومہ سبطین،کوئٹہ ویمن چیمبر کی فہمیدہ کوثر جمالی، فیصل آباد چیمبر کے میاں جاوید اور گجرات چیمبر کے گروپ لیڈر چودھری ناصر اقبال نے کہا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ سے تاجروں کی خدمت کر رہے ہیں مگر ایف پی سی سی آئی پر قابض گروہ نے کبھی انکو حق دیا نہ مشاورت کے قابل سمجھا۔

انھوں نے افتخار علی ملک کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے ملک کے تمام چیمبروں اور ایسوسی ایشنز سے کہا کہ یونائیٹڈ بزنس گروپ کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ ایک نئے دور کا آغاز ہو۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جس کے بعد کاروباری برادری کی ڈکٹیٹرشپ سے جان چھوٹ جائے گی اور جمہوریت کے ثمرات سے ہم ترقی کرینگے۔

متعلقہ عنوان :