تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ،سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ

منگل 23 دسمبر 2014 17:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان میں چلنے والی ہر تحریک کا ہراول دستہ رہے ہیں،آج ایک بار پھر قیام پاکستان کے جذبوں کو زندہ کرنے کا وقت آگیا ہے، تکمیل پاکستان کے لیئے محب وطن نوجوا ن جماعت اسلامی کا ساتھ دیں کیونکہ ملک کومسائل اور بحرانوں سے صرف جماعت اسلامی جیسی منظم جماعت اور امانت دار قیادت ہی نکال سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ا لمرکز لاسلامی چنیوٹ بازار میں شباب ملی کے ضلعی اور زونل ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار ظفر حسین نے کہا کہ نوجوان قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ قوم کی امیدیں اور توقعات انہی نوجوانوں سے وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی بھی نوجوانوں کی جد وجہد اور کوششوں سے ہی ممکن ہے ، نوجوان ہی ملک و قوم کی تقدیر اپنے علم و عمل اور کردار سے بدل سکتے ہیں ، ملک کو سنوارنے اور اسے منشیات سے پاک کرنے کے لئے نوجوانوں کو اپناکردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں مسلکوں ، علاقوں اور قومیت کی بنیاد پر تقسیم کرناچاہتاہے اور اس کا اصل ہدف ایٹمی قوت کی حامل اسلامی مملکت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے ۔ یہ پاکستان میں انتشار اور انارکی پھیلا کر اسے ایک غیر محفوظ ملک ثابت کرنا امریکی ایجنڈا کا حصہ ہے ، بحیثیت محب وطن نوجوان یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ان سازشوں کو ناکام بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں ایک ایسی جدوجہد شروع کرنے والی ہے جو اللہ کی سرزمین پر اللہ کے نظام کا پیش خیمہ ہوگی اور قوم کو خلافت راشدہ کا نمونہ میسر آئے گا جس میں ظلم و استحصال کی ہر شکل کو مٹا دیا جائے گا اور انصاف کا بول بالا ہوگا،نوجوان اس تھریک کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں۔

اس موقع پر ضلعی صدر رانا عدنان خان،جنرل سیکرٹری میاں شہزاد،عابد وٹو ،عمر فاروق،رانا عارف سعید،ڈاکٹرحیدر علی مقصود اور دیگر نے بھی خطاب کیا

متعلقہ عنوان :