ائیرہوسٹس سے بدتمیزی کرنے پر 5 افراد گرفتار

منگل 23 دسمبر 2014 17:17

ائیرہوسٹس سے بدتمیزی کرنے پر 5 افراد گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیر ہوسٹس سے بدتمیزی کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیجنگ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 156 میں سوار 5 مسافروں نے ائیرہوسٹس سے بدتمیزی کی اور دھکے بھی دیئے جس پر پانچوں مسافروں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سیکیورٹی کے حوالے کر دیا گیا اور باقی مسافروں کو لے کر پرواز اسلام آباد روانہ ہو گئی۔ ائیرپورٹ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو غیر مشروط معافی مانگنے پر چھوڑ دیا جائے گا تاہم دوسری صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔