ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمضافاتی علاقوں میں29دسمبرسے 4جنوری تک ہفتہ صفائی منانے کااعلان

منگل 23 دسمبر 2014 17:09

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)ڈیرہ اسماعیل خان شہراورمضافاتی علاقوں میں29دسمبرسے 4جنوری تک ہفتہ صفائی منانے کااعلان‘ڈپٹی کمشنرڈیرہ وقارعلی خان کی زیرنگرانی ہفتہ صفائی کیلئے میونسپل کمیٹی‘ڈسٹرکٹ کونسل‘محکمہ زراعت‘سی اینڈڈبلیو اورایریگیشن کے ملازمین کی خدمات بھی حاصل کرلی گئیں‘سات روزہ ہفتہ صفائی کے دوران پلان کوحتمی شکل دیدی گئی‘سرکلرروڈ‘گرڈروڈ‘پرانی سبزی منڈی‘مریالی‘ظفرآباداورتوصیف آبادکے علاقوں تک صفائی اورنکاسی آب کے نالوں کی صفائی کی جائیگی۔

پہلی مرتبہ سرکلرروڈکی دھلائی بھی کی جائیگی‘ہفتہ صفائی کے دوران عوام ہم سے تعاون کریں۔اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ سلیمان لودھی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرڈیرہ وقارعلی خان کی زیرنگرانی ڈیرہ اسماعیل خان شہراوراسکے مضافاتی علاقوں میں صفائی کے نظام کی بہتری کیلئے ہفتہ صفائی 29دسمبر2014ء سے 4جنوری2015ء تک بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

جسکی نگرانی اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ سلیمان لودھی‘سی سی اوعمرکنڈی‘ڈی ڈی زراعت کریم نوازبلوچ اورسی ایم اومیونسپل کمیٹی ڈیرہ عتیق الرحمن کرینگے۔

پہلی مرتبہ اس مہم کیلئے میونسپل کمیٹی اورڈسٹرکٹ کونسل کے علاوہ محکمہ زراعت‘سی اینڈڈبلیواورایریگیشن کے عملہ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔29دسمبرکوڈپٹی کمشنرڈیرہ جی پی اوچوک پرصفائی مہم کاافتتاح کرینگے جبکہ اسی روزجی پی اوچوک سے نیوبنوں چونگی تک روڈزکی صفائی کے علاوہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کی جائیگی۔30دسمبرکوسرکلرروڈ اورفوارہ چوک کی صفائی کے علاوہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کی جائیگی۔

31دسمبرکوڈیال روڈ‘دریابندروڈ کی صفائی اورنکاسی آب کے نالوں کی صفائی جبکہ سرکلرروڈکی دھلائی بھی کی جائیگی۔یکم جنوری 2015ء کوگرڈروڈسے نئی سبزی منڈی تک روڈکی صفائی ونکاسی آب کے نالوں کی صفائی‘2جنوری کوباہوپمپ سے توصیف آبادتک کے روڈکی صفائی اورنکاسی آب کے نالوں کی صفائی‘3جنوری پرانی سبزی منڈی سے مریالی تک کے روڈکی صفائی ونکاسی آب کے نالوں کی صفائی اورآخرمیں4جنوری کوٹانک اڈہ سے ظفرآبادتک کے روڈکی صفائی کے علاوہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی بھی کی جائیگی۔

اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ سلیمان لودھی نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران بتایاہے کہ ہفتہ صفائی کیلئے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہفتہ صفائی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان شہرکے سرکلرروڈسمیت مضافاتی علاقوں میں صفائی کے نظام کوبہتربنادیاجائیگا۔جس سے عوام کوبہترماحول میسرہوگا۔