9 خواتین ،4 بچوں سمیت 22 گداگروں کو پکڑکر ضلعی حکومت اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیاگیا

منگل 23 دسمبر 2014 16:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس گداگری کی لعنت ختم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، ٹریفک پولیس نے گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گلبرگ کے علاقے میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی معاونت سے آپریشن کے دوران 9 خواتین سمیت 18 افراد کو حراست میں لے کر ضلعی گورنمنٹ کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کریک ڈاؤن کے دوران گداگروں کے آلہ کار 4 بچوں کو پکڑ کر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد کر دیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ سڑکوں اور چوکوں میں بھیک مانگنے والے پیشہ ور گداگر نہ صرف ٹریفک کی روانی میں خلل کا باعث بنتے ہیں بلکہ ان میں زیادہ تعداد جرائم پیشہ عناصر کی ہے۔انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے سرکل میں گداگری کے خلاف خصوصی کارروائی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :