ڈی سی او قصور کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس
منگل 23 دسمبر 2014 16:55
قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کے زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ،ڈی او سی چوہدری محمد رفیق، اسسٹنٹ کمشنر قصور وردہ مشہود شورش ، اے سی چونیاں شیخ محمد سلیم ،ای ڈ ی او زراعت چوہدری بشیر احمد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید محمد رضا ، ڈی او انٹر پرائز مظفر حسین انصاری ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ماجد علی خاں ، ڈی او لائیو سٹاک ڈاکٹر محمداشرف اور ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی ۔
ڈی سی او نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔(جاری ہے)
ڈی سی او نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام افسران سے پرائس کو چیک کرنے کے طریقہ کار بارے دریافت کیا اور صفر کارکردگی دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی ۔
اس موقع پر ڈی سی او قصور نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی حکومت کے مقرر کردہ ریٹس پر ہر صورت عملدرآمد اور ریٹ لسٹوں کو بھی نمایاں جگہوں پر آویزاں کروائینگے ۔ڈی سی او نے کہا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اب ہر ہفتے میٹنگ ہوا کریگی اور کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.