سندھ ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر حتمی دلائل طلب کرلئے

منگل 23 دسمبر 2014 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر حتمی دلائل طلب کرلئے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ جتنے چاہے مشیر اور معاونین خصوصی رکھ سکتے ہیں ۔

اس لیے مقدمے کی پیروی کرنے کے لیے ہم تیار ہیں ۔عدالت نے حتمی دلائل دینے کے حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15جنوری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ درخواست گذار مولوی اقبال حیدر نے موقف اختیار کیاتھا کہ 18ویں ترمیم کے بعد وزیر اعلیٰ صوبے میں 18وزیر اور 5مشیر اور معاون خصوصی رکھ سکتے ہیں ۔لیکن وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء کے علاوہ 22سے زائد معاونین خصوصی اور مشیر رکھے ہوئے ہیں اس لیے ان کو ہٹانے کے احکامات جاری کیے جائیں ۔