سام سنگ نے آٹزم کمیونیکیٹ بیٹرکے ساتھ بچوں کی مددکیلئے ”لک ایٹ می“ ایپلی کیشن متعارف کرادیا

منگل 23 دسمبر 2014 16:39

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ نے آٹزم کے ساتھ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کیلئے اپنا تازہ انیشی ایٹیو متعارف کرادیا ہے ۔ ”دی لک ایٹ می “ ایپ کا مقصد آٹزم کے ساتھ بچوں میں مواصلات کی مہارت کو ترقی دینے میں مدد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے اردگردلوگوں کے ساتھ تعلقات کومزید گہرا بناسکیں۔

سٹڈیز سے معلوم ہوا ہے کہ آٹزم کے ساتھ بچوں میں سمارٹ آلات کے ساتھ باہمی مکالمہ میں ان کی پسندیدگی دیکھی گئی ہے ۔سام سنگ نے ”لک ایٹ می “ ایپ تیار کرنے کیلئے سیول نیشنل یونیورسٹی اور Yonsei یونیورسٹی کے ڈاکٹروں اور پروفیسروں کے ساتھ تعاون کیا اور 8 ہفتوں کے دوران 20 بچوں کے ساتھ اس کے مشترکہ کلینیکل ٹرائل منعقد کئے ۔

(جاری ہے)

ایک سمارٹ ڈیوائس کے کیمرہ فنکشن کے ذریعے، بچے کسی شخص کا مزاج پڑھ، چہروں کو یاد اور اپنے مختلف جذبات اورپوززکی تصاویر بنا سکتے ہیں ۔

سات تفریحی اور انٹرایکٹو مشنزکوآپس میں مصروف رکھتے ہیں جبکہ ایک پوائنٹ سسٹم ، مختلف انعامات اورساؤنڈ/وژول اثرات ان میں بہترکام کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔اس ایپ کو Google Play سے ڈاوٴن لوڈ کیا جا سکتا ہے اوریہ گلیکسی S5، گلیکسیS4، گلیکسیS3، گلیکسی نوٹ 4، گلیکسی نوٹ 3، گلیکسی نوٹ 2، گلیکسی زوم 2، گلیکسی زوم اور گلیکسی ٹیب ایس سمیت تما م سام سنگ سمارٹ ڈیوائس سے مطابقت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :