برقی لائنوں کی مرمت کے باعث بجلی بندرہے گی، کیسکو اعلامیہ

منگل 23 دسمبر 2014 16:35

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے لئے 24دسمبرکو مری آبادگرڈسٹیشن کے لیاقت بازار، سریاب گرڈکے سریابII،سٹی گرڈ کے عالم ،انٹرکنیکٹر، اولڈسمنگلی،۔

(جاری ہے)

شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس، ائیرپورٹ، چشمہ ،پی اے ایف فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔ علاوہ ازیں25دسمبرکو سریاب گرڈسٹیشن کے جان محمد، جائنٹ روڈ، سٹی گرڈکے سورج گنج بازار،انڈسٹریل گرڈکے اولڈپشتون آبادفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :