شبقدر ،تھانہ سروکلی کے علاقہ پیرقلعہ میں دوبھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک شخص زخمی ،راہگیر رکشہ ڈرائیور جاں بحق

منگل 23 دسمبر 2014 16:33

شبقدر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) شبقدر تھانہ سروکلی کے علاقہ پیرقلعہ میں دوبھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی جبکہ راہگیر رکشہ ڈرائیور جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سروکلی کے علاقہ میں دو بھائیوں ضیاء الرحمن اور سلیم خان کے درمیانی زبانی تکرار پر فائیرنگ ہوئی جس سے ضیاء الرحمن پاؤں پر گولی لگنے زخمی ہوا جبکہ قریب ہی گزرتے ہوئے رکشہ ڈرائیور صفی اللہ رحمان گل ساکن رشکئی گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔پولیس تھانہ سروکلی میں ملزم سلیم خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرالی گئی ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :