احمدیار، زمین کے تنازعہ پر2بھائیوں نے کلہاڑی کے وار کر کے میاں بیوی کو زخمی کردیا ،حالت نازک

منگل 23 دسمبر 2014 16:33

احمدیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) زمین کے تنازعہ پر2بھائیوں نے کلہاڑی کے وار کر کے میاں بیوی کو زخمی کردیا حالت نازک تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 57/EBکے رہائشی انعام اللہ اور میرن شا ہ بی بی کو گھر میں زبردستی گھس کر دوبھائیوں شہباز اور سجاد نے کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کردیا شور واویلا پر اہل دیہہ کے آنے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ملزمان زخمی انعام اللہ کے کزن ہیں۔

متعلقہ عنوان :