مہمند ایجنسی ،دو قبیلوں کے در میان خانقا مار بل پہاڑی کے تنا زعہ کے حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کا جرگہ تشکیل دینے کی ہدایت

منگل 23 دسمبر 2014 16:27

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مہمند ایجنسی کے دو قبیلوں کے در میان خانقا مار بل پہاڑی کے تنا زعہ کے حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ کا جرگہ تشکیل دینے کی ہدایت۔ مار بل پہا ڑی پر کام کی بندش سے حکومت اور عوام کو روزانہ لا کھوں روپے کا نقصان۔گربز کے دو قبیلوں کے درمیان گذشتہ پا نچ سالوں سے خا نقاہ ما ر بل پہا ڑی پر تنازعہ چلا ارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں گر بز کے دو قبیلوں میں خانقاہ مار بل پہا ڑی پر گذشتہ پانچ سالوں سے تنازعہ چلا ارہا ہے۔تنازعہ نے گذشتہ کئی دنوں سے شدت اختیار کی ہے جس سے خانقاہ مار بل پہاڑی پر کام بند کر دیا گیا جس سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے نقصان ہو رہا ہے جبکہ عوام کو بے روزگاری کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس مسئلے کے حل کے لیے پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری طور ایک قبائلی جرگہ منقعد کر نے کی ہدایت کی ہے جو اس مسئلے کو بغیر تصادم کے کوئی پائیدار حل نکل سکیں۔دوسری طرف گر بز قبیلے کا اپس میں ایک گرینڈ جرگہ شوہ فرش میں منقعدہوا۔ جرگے سے خطا ب کرتے ہوئے ملک وزیر محمد صا فی،ملک تاج میر اور ملک یاردل نے کہا کہ ہم بھی اس مسئلے کو حل کر نے لے لیے پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کے لیے تیا ر ہے ۔

لیکن فا ٹا سیکر ٹر یٹ اور پولیٹیکل انتظامیہ تنازعہ کے خل میں سنجیدہ نظر نہیں ارہی ہیں۔اور جا نبداری کا مظاہرہ کر کے ایک قبیلے کا حق دوسرے کو دے رہے ہیں۔جس کو ہم صبر و تحمل سے بر داشت کر رہے ہیں۔اگر انتظامیہ کا یہ رویہ رہا تو ہم دونوں قبیلوں میں یہ تنازعہ تصادم کی صورت اختیار کر یگا جس کی تمام ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :