پنجاب بھر میں385ٹریفک حادثات5میں افراد جاں بحق،462زخمی

منگل 23 دسمبر 2014 16:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران385ٹریفک حادثات میں 05افراد جاں بحق جبکہ 462زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ151افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں202ڈرائیورز ،12کم عمرڈرائیور،208مسافراور57پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ85ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت95متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد39حادثات میں45متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 29حادثات میں33متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل467متاثر ہونے والوں میں سے376مرد اور91خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں69افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور268فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور130زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر288موٹر سائیکلز68آٹو رکشے43موٹر کاریں28مسافربس18ٹرک اور51دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :