پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی،افتخار احمد وارثی

منگل 23 دسمبر 2014 16:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ساری قوم کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی- انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں فوج کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کا جو فیصلہ اور آپریشن شروع کیا ہے اس کے انتہائی دور رس تنائج درآمد ہوں گے-افتخار احمد وارثی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مرکزی سطح پر فوج کی مدد سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے تمام صوبائی حکومتوں کو بھی اعتماد میں لیا ہے جس کے نتیجے میں ایسے تمام دہشت گردوں کو جو کئی سال سے سزائے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد جیلوں میں قید تھے کو فوری پھانسی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں امن قائز کرنے میں بہت مدد ملے گی- انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آخری معرکہ شروع کرنا ایک اہم فیصلہ تھا جس کے بعد ملک دشمن عناصر کو سراٹھانے کا کبھی بھی موقع نہیں مل سکے گا- انہوں نے مذید کہا کہ فیڈرل گورنمنٹ اور صوبوں کی حکومتوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو موثر بنا کر دہشت گردی کے خاتمے میں بہت زیادہ ملی ہے اور اس کام کو اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک تمام دہشت گردوں کو جہنم رسید نہ کر دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :