ترکی کے تعاون سے ریڈ فاؤنڈیشن سکولوں میں پڑھنے والے 5سو سے زائد یتیم بچوں میں25 لاکھ روپے تقسیم کر دےئے گئے

منگل 23 دسمبر 2014 16:12

مظفرآ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ترکی کے تعاون سے ریڈ فاؤنڈیشن کے سکولوں میں پڑھنے والے 5سو سے زائد یتیم بچوں میں25 لاکھ روپے تقسیم کر دےئے گئے۔

(جاری ہے)

یار ملی ترکی پاکستان کے نمائندہ ساجد حسین نے کہا ہے کہ ترکی کے عوام کے دل پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں اور غریب و مسکین یتیم بچوں کی کفالت اور ان کی تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے یار ملی ترکی اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا اور یہاں ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی غریب و یتیم بچوں کی تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے امدادی مہم جاری ہے۔ اسکے علاوہ دیگر منصوبوں کے ذریعے ملک کے غریب اور مستحق افراد کی امداد کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :