27 دسمبرکو بینظیر شہید کی برسی کے موقع پر سانحہ پشاوروکارساز ، پاک فوجکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرینگے،محمد الیا س چودھری

منگل 23 دسمبر 2014 16:12

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) پی پی پی آزادکشمیرحکومت کے مشیرحلقہ نمبر1کوٹلی کے امیدواراسمبلی محمدالیاس چوہدری نے کہاہے کہ 27دسمبرکوشہیدبے نظیربھٹوکے یوم شہادت کے موقع پر سانحہ پشاور، سانحہ کارساز،پاک فوج کے شہداء کوجیالے خراج عقیدت پیش کرینگے،شہیدرانی کایوم شہادت ملک بھرمیں منایاجائے گاآزادکشمیراورضلع کوٹلی کے اندرتمام چھوٹے بڑے شہروں تحصیلوں وقصبوں میں بھی تقریبات کاانعقادہوگاجبکہ وہ خود گڑھی خدابخش بھٹوبرسی تقریبات میں شرکت کرینگے،جیالے بھی میں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں شرکت کریں انہوں نے کہاکہ شہیدبے نظیربھٹونے دہشت گردی کے خلاف جام شہادت نوش کیاانہوں نے کہاکہ انتہاپسندوں ودہشت گردوں کے مکروہ عزائم بارے شہیدرانی نے 2007میں اپنی شہادت سے قبل آگاہ کردیاتھااورآج سانحہ پشاورکے ہولناک واقعہ نے وہ خدشات درست ثابت کردیئے عسکری سطح پرفوج اورسیاسی سطح پرپیپلزپارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہماری قائدشہیدہوئیں پی پی پی حکومت نے سوات،مالاکنڈ سے دہشت گردوں کاصفایاکیاسوات پرقومی پرچم لہرایاضرب عضب آپریشن کامیاب ہوگا سانحہ پشاور اس صدی کابھیانک واقعہ ہے جس کی مثال نہیں ملتی ساری قوم سیاسی وعسکری قیادت کومتحدہوکردہشت گردی کے ناسورکے خلاف کرداراداکرناہوگا 27دسمبرشہیدرانی کے 7ویں یوم شہادت پرپیپلزپارٹی کی قیادت اورجیالے شہیدرانی،سانحہ پشاورکے معصوم شہیدوں،سانحہ کارساز،سانحہ لیاقت باغ پاک فوج کے شہداء اوردہشت گردکاروائیوں میں شہیدہونے والے شہریوں کی ارواح کے ایصال وثواب کے لیے قرآن خوانیوں کااہتمام کرینگے اورلنگرتقسیم کیاجائے گا،انہوں نے کہاکہ معصوم طلباء کالہورائیگاں نہیں جائے گاآج ساری قیادت عوام،پاک فوج اوردیگرادارے ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوچکے ہیں ظلم کی انتہاہوتی ہے جس بربریت کامظاہرہ ظالمانوں نے پشاورکے عالمی پبلک سکول میں کیاوہ تاریخ کے اوراق پرقابل مذمت واقعہ کی حیثیت سے موجودرہے گاانہوں نے کہاکہ اسلام بے گناہ انسانوں اورمعصوم بچوں کی جانیں لینے کی اجازت نہیں دیتادہشت گرداپنے عزائم میں ناکام ہونگے اوروہ دنیامیں بھی رسواہونگے اوراللہ تعالیٰ کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :