جموں وکشمیر میں ہونیوالے ڈھونگ انتخابات میں استعمال ہونیوالی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں ہیرا پھیری کی گئی تھی، بھیم سنگھ

منگل 23 دسمبر 2014 15:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے سربراہ بھیم سنگھ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ہونیوالے ڈھونگ انتخابات میں استعمال ہونیوالی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ہیرا پھیری کی گئی تھی۔ بھیم سنگھ نے بھارتی چیف الیکشن کمشنر وی ایس سمپتھ کے نام ایک مراسلے میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کبھی بھی آزادانہ اور منصفانہ نہیں ہوئیہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی9انتخابی ریلیوں نے افراتفری اور انتشار پھیلایا اور انکے دورے کی وجہ سے حزب اختلاف کی جماعتیں اپنی ریلیاں منعقد نہیں کر سکیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کے خطاب اور ریلیوں میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال تمام انتخابی قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔بھیم سنگھ نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پرہمیشہ سے سوال اٹھایاجاتا رہا ہے ۔انتخابی ڈھونگ میں حصہ لینے والی بھارت نواز جماعتوں کے حق میں ان مشینوں کے استعمال میں ہیرا پھیری اور پروگرامنگ کی وجہ سے ہی اتنی بڑی تعداد میں ٹرن آؤٹ دکھایاگیا ہے ۔