پاکپتن، ڈکیتی، چوری کی تین وارداتوں میں نقدی، موبائل فون، بجلی کا ٹرانسفارمر لوٹ لیا گیا

منگل 23 دسمبر 2014 15:55

پاکپتن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) ڈکیتی اور چوری کی تین وارداتوں میں نقدی،موبائل فون بیٹریاں بجلی کا ٹرانسفارمر لوٹ لیا گیا پہلی واردات میں چک مگن پورہ کا کاشت کار ریاض احمد وٹو اپنی زمینوں میں فصل کو پانی لگا رہا تھا کہ چار ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر تین ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور کا غذات لوٹ کر لے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری واردات میں چار مسلح نا معلوم ڈاکو چک 19کے بی میں موبائل فون کمپنی کے ٹاور کے احاطہ کے دروازہ پر دستک دی سپروائزر کے دروازہ کھولنے پر گن پوائنٹ پر اندر داخل ہوئے اور تین لاکھ روپے مالیت کی 8بیٹریاں لے کر فرار ہو گئے تیسری واردات میں نامعلوم چوروں نے ماکھی محلہ قبولہ سے واپڈاکا 2 لاکھ روپے مالیت کا بجلی کا ٹرانسفارمر چرا کر لے گئے پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :