موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

منگل 23 دسمبر 2014 15:04

موبائل فون پھٹنے سے نوجوان ہلاک

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) اگر آپ دوران چارجنگ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں تو فوراً سے پہلے اس جان لیوا عادت سے باز آجائیں کیونکہ اس سے آپ کی جان کو خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک 24سالہ بھارتی نوجوان راجو لال گرجار کی موت بھی اسی وجہ سے ہوئی۔

(جاری ہے)

راجستھان کے علاقے نینوا کی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان راجولال اس وقت موبائل استعمال کر رہا تھا جب کہ وہ ابھی چارجنگ پر تھا لیکن ایک دم سے موبائل کی بیٹری بڑے دھماکے کے ساتھ پھٹ گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، اسے مقامی سرکاری ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

پوسٹمارٹم کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کو بجلی کا جھٹکا لگا جبکہ اس کے سینے اور ہاتھ بھی شدید جل چکے تھے جو اس کی موت کا باعث بنے۔

متعلقہ عنوان :