باہمی سوچ اور اتفاق کے ساتھ میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط بنایا جا سکتا ہے‘ اداکار سعود

منگل 23 دسمبر 2014 14:08

باہمی سوچ اور اتفاق کے ساتھ میاں بیوی کے رشتے کو مضبوط سے مضبوط بنایا ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) اداکار سعود نے کہا ہے کہ میاں بیوی کا رشتہ مضبوط ہونے کے ساتھ بڑا کمزور بھی ہوتا ہے ، باہمی سوچ اور اتفاق کے ساتھ اس رشتے کو مضبوط سے مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی غلط فیمیاں میاں بیوی کے رشتے میں خلیج پیدا کر دیتی ہیں لیکن اگر گھر کے بڑے سرپرست موجود ہوں تو وہ اپنی عقلمندی اور دانش کے ساتھ میاں بیوی کے درمیان ہونے والی ناچاقیوں کو ختم کروادیتے ہیں ۔

اداکار سعود نے کہا کہ آج طلاق کی شرح میں جو اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ لڑائی کے ساتھ انا پرستی ہے ،اس خطرناک رحجان کو روکنے کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ خاص طور پر لڑکے والوں کو چاہیے کہ وہ اپنی بہو کو بیٹی کی طرح تسلیم کریں اور بہو کو بھی بیٹی بن کر دکھانا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھوڑ ے صبر اور تحمل سے تمام معاملات اچھے طریقے سے حل ہو سکتے ہیں ۔