معروف سنگر جو کروکر وفات پا گئے

منگل 23 دسمبر 2014 13:02

کولوراڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء)معروف انگلش سنگر جو کروکر 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق مدھر آواز کی بدولت راک اور بلْوز میوزک میں اپنی مخصوص شناخت بنانے والے جو کروکر پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

ان کے ایجنٹ نے بتایا کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کولوراڈو میں واقع ان کے آبائی گھر پر ہوا۔ انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات نے کروکر کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسیقی کی دنیا ایک اہم اسٹار سے محروم ہو گئی ہے۔