ملکہ ترنم نور جہاں دنیا سے جانے کے بعد بھی اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ‘ ترنم ناز

منگل 23 دسمبر 2014 12:14

ملکہ ترنم نور جہاں دنیا سے جانے کے بعد بھی اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) گلوکارہ ترنم ناز نے کہا ہے کہ ملکہ نور جہاں جیسی گلوکارائیں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں ، انہوں نے نصف صدی تک فلم انڈسٹری پر مکمل راج کیا اور 65سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی بھی ان کا متبادل اور ہم اثر سامنے نہیں آیا ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کی 14ویں برسی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ملکہ ترنم نور جہاں کی شاگرد ہونے پر فخر ہے وہ میری استاد بلکہ میری ماں تھیں جن کی جدائی کا ایک ایک پل مجھے یاد آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ ترنم نور جہاں اس دنیا سے جانے کے بعد بھی اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :