پشاور، واہگہ، کوئٹہ میں بربریت کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، وزیر اعظم

منگل 23 دسمبر 2014 12:14

پشاور، واہگہ، کوئٹہ میں بربریت کرنیوالوں کو معاف نہیں کیا جائیگا، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ پشاور، واہگہ اور کوئٹہ میں بربریت کرنے والے دہشتگردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت قانونی ماہرین کی ٹیم کا اجلاس جاری ہے جس کا مقصد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے میں آنے والی قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسکی بنیادی وجوہات کا بھی خاتمہ کیا جائے گا ۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ پشاور میں بربریت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہی اور اقدامات کے متعلق وزیر اعظم نے آج کی اپنی مصروفیات ترک کر دی ہیں۔