اسلام آباد ، پشاور میں سرچ آپریشن ، افغان دہشتگردوں سمیت درجنوں مشکوک افراد گرفتار

منگل 23 دسمبر 2014 11:03

اسلام آباد ، پشاور میں سرچ آپریشن ، افغان دہشتگردوں سمیت درجنوں مشکوک ..

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) اسلام آباد اور پشاور میں سرچ آپریشن کے دوران افغان دہشتگردوں سمیت درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران مبینہ افغان دہشتگرد سمیت آٹھ مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون میں پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ۔

مبینہ افغان دہشتگرد سے دستاویزات اور جعلی مہریں بھی برآمد ہوئیں ۔ پولیس، رینجرز اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران مزید 8 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ کارروائی کے دوران مشکوک افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

افغان دہشتگرد کو تحقیقات کے لئے حساس اداروں نے تحویل میں لے لیا، دوسری طرف پشاور کے نواحی علاقے فقیر کلے میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

پشاور کے نواحی علاقے پجگی روڈ پر فقیرکلے میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا اور گھر گھر تلاشی لی اس دوران مقامی لوگوں اور افغان مہاجرین کے کوائف کی تصدیق بھی کی جاتی رہی ۔ سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ایس پی رورل شاکراللہ بنگش کے مطابق آئی جی پولیس کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ فقیر کلے کے اطراف میں بھی مشتبہ افراد ک موجودگی پر سرچ آپریشن کیا گیا ۔ تلاشی آپریشن کے دوران دھند کے باعث پولیس اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :